راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات سے متعلق ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہونا تھی تاہم سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کر دیا۔ڈی لسٹنگ نوٹس رجسٹرار آفس نے جاری کردیا۔ ڈی لسٹنگ کے بعد کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔