وزیراعظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل، حلف برداری کل ہوگی

وزیراعظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل، حلف برداری کل ہوگی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘ کی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی تیار کرنا ہے۔

 کونسل کے ارکان میں پاکستان کے 100 اور دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوان منتخب کیے گئے ہیں۔کونسل کی حلف برداری تقریب 28 جنوری کو ہوگی جس میں وزیراعظم خود حلف لیں گے۔ ارکان وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گے اور مختلف علمی و عملی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔کونسل کی سرگرمیوں میں کلائمیٹ چیمپئنز اور یوتھ ایکسیلنس ایوارڈز کی تقسیم بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ اور ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرز میٹنگ آج ہوگی۔