لاہور(کرائم رپورٹر)نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی سید ذیشان رضا نے بطور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیعہدیکاچارج سنبھالتے ہی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں برانچز کا وزت بھی کیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضااس سیقبل ایڈیشنل سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر سی ایم آفس تعینات تھے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید سمیت دیگر افسران نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی سید ذیشان رضا کو سلامی پیش کی ڈی آئی جی سید ذیشان رضا نیاپنے سٹاف سے ملاقات کی،محنت اور دلجمعی سے کام کرنے کی ہدایت کی،ڈی آئی جی سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے جائیں۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نیانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں برانچز کا وزٹ کیااس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،سید ذیشان رضا کی کرائم میپنگ، فنگر پرنٹ،سکیچ میکنگ سمیت پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں خصوصی دلچسپی لی سی آر او برانچ میں موجود سافٹ وئیرز کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات دی،تمام ملزمان کا کریمنل ریکارڈ فوری اور اپڈیٹ رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ ڈیٹا اینالٹکس،ای گیجٹس سمیت آئی ٹی بیس پولیسنگ پر فوکس کریں،تفتیشی افسران کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول تک با آسانی رسائی کو یقینی بنائیں تمام امور کی خود نگرانی کروں گا،کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،کمیونٹی پولیسنگ سمیت میرٹ کی بالا دستی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا،دفتر میں آنے والے سائلین کو مجھ تک پہنچنے کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،