فیصل آباد ریجن :سی سی ڈی کے قیام کے بعد جرائم میںکمی

 قتل، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں مجموعی طور پر 51 فیصد تک کمی ہوئی
 ایک سال کے دوران قتل کے مقدمات میں 83 فیصد تک کمی آئی: رپورٹ
 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کے قیام کے بعد فیصل آباد ریجن میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع میں قتل، ڈکیتی، راہزنی، موٹر سائیکل و گاڑی چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں مجموعی طور پر 51 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہیرپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران قتل کے مقدمات میں 83 فیصد تک ریکارڈ کمی آئی، جبکہ ڈکیتی کے واقعات میں 78 فیصد اور رابری کے مقدمات میں 58 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈکیتی کے دوران زخمی کرنے کے واقعات میں بھی واضح کمی سامنے آئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ڈکیتی کے دوران ریپ کے مقدمات میں 37 فیصد کمی ہوئی، جبکہ موٹر سائیکل چھیننے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مختلف اقسام کی وہیکل سنیچنگ کی وارداتوں میں 51 فیصد اور وہیکل چوری کے واقعات میں 71 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔ مزید برآں کار چھیننے کی وارداتوں میں 40 فیصد اور نقب زنی کے واقعات میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سی سی ڈی کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے دوران گزشتہ ایک سال میں 61 افسران اور جوان زخمی بھی ہوئے، جو محکمہ کے عزم اور قربانیوں کا ثبوت ہیریجنل آفیسر سی سی ڈی وسیم ریاض خان نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال جرائم کی شرح میں واضح کمی سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی کے افسران اور جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پنجاب کو جرم سے پاک صوبہ بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔