لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے اپنے شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کے تحت فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کانسٹیبل محمد حاجی کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ فنڈز سے شہید کے اہلخانہ کی پسند کے مطابق ملتان کے علاقے سیٹلائٹ ٹا ئون میں گھر خریدا گیا۔ شہید کانسٹیبل محمد حاجی نے 2024 میں کچہ کے علاقے میں دورانِ ڈیوٹی ڈاکو ئوں کے ساتھ مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل محمد حاجی کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے وطن اور عوام کی حفاظت کیلئے عظیم قربانی دی، پنجاب پولیس اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔