شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو 1کروڑ 35لاکھ کامکان فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر) شہید لانگری محمد منیر کے اہلِ خانہ کے لیے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔ شہید کے اہلِ خانہ کی خواہش کے مطابق یہ گھر ضلع رحیم یار خان کی ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں خریدا گیا جس کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز جاری کیے۔ترجمان کے مطابق شہید لانگری محمد منیر نے سال 2024 میں کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید کے اہلِ خانہ میں اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔