پشاور میں منکی پاکس کا مریض

 اسلام آباد، پشاور( خصوصی رپورٹ)رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ پشاور ایئر پورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے سکریننگ کے دوران مشتبہ کیس کی نشان دہی کی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق مشتبہ کیس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایم پاکس ہیلتھ ایمرجنسی کے بعد کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ۔ اس کیس کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے۔کو آرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ایم پاکس سے عوام کو بچانے کے لیے مو?ثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔