لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات مزید بڑھنے لگے۔میوہسپتال میں مونکی پاکس کے تیسرے مریض کی آمد ،20سالہ ذوالفقار کا منکی پاکس ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ذوالفقار کو چار روز قبل بھکر جیل سے میو ہسپتال لایا گیا جس کے چہرے سمیت پورے جسم پر دانے اور شدید بخار تھا۔مریض کے آئسولیشن وارڈ کے باہر پولیس کا پہرہ ہے ، بتایا جارہا ہے کہ مریض کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہیجبکہ منکی پاکس کے پہلے مرنے والے مریض کے رشتہ داروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔