میو ہسپتال میں زیر علاج 35سالہ صفدر، 33سالہ طیب ،44 سالہ تنزیلہ میں منکی پاکس کی تصدیق
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ بڑھ گیا،منکی پاکس کے 3نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔تینوں مریض میو ہسپتال سے رپورٹ ہوئے ہیں، 35سالہ صفدر، 33سالہ طیب اور 44سالہ تنزیلہ منکی پاکس میں مبتلا ہیں۔میو ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے کوئی آئیسولیشن وارڈ میسر نہیں، مریضوں کو ایمرجنسی وارڈ میں ہی زیر علاج رکھا گیا ہے۔