لاہور میں منکی پاکس کا مریض ہلاک

 نارنگ کے رہائشی 45سالہ بلال کو چند روز قبل میو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا،مرض پازیٹیو آنے پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا 
لاہور،نارنگ منڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے،نمائندہ دنیا)جنرل ہسپتال لاہور میں منکی پاکس کا مریض جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منکی پاکس میں مبتلانارنگ منڈی کے رہائشی 45سالہ بلال کو 6روز قبل تیز بخار کے بعد جسم پر الرجی ظاہر ہونے پر میو ہسپتال لاہور داخل کرایا گیا تو اس کا منکی پاکس مرض پازیٹیو آگیا ،اسے ایک روز قبل میو ہسپتال سے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ، جہاں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے منکی پاکس کے مریضوں کیلئے ایکسیلنس سنٹر بنا رکھا ہے اور وہاں منکی پاکس کا ایک اور مریض بھی زیر علاج ہے۔گزشتہ روز 45سالہ بلال دم توڑ گیا۔