لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس، تعدداد 33 ہو گئی

  میو ہسپتال میں7 مریض داخل ،4 مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی
لاہور(آئی این پی )منکی پاکس وائرس کا پھیلائو  میں تیزی آگئی ۔لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ صوبائی وزارت صحت کے مطابق 18 سالہ شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے،لاہور میں کنفرم مریضوں کی تعدداد 33 ہو گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں 7 مریض زیرعلاج ہیں ،4 مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق کی گئی ہے،3 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔