14 ہزار ایجوکیٹر زاوراے ای اوز کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے کوائف طلب،دستاویزات جمع نہ کرانے چھٹی
لاہور(کرائم رپورٹر)مستقلی نہ ملی مگر کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی مستقل کا معاملہ مزید لٹک گیا ،چودہ ہزار ایجوکیٹر اوراے ای اوز کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے کوائف مانگ لیے گئے،ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کو سال 2014 میں بھرتی کیا گیا تھا،بھرتی کے دس سال بعدبھی تمام ایجوکیٹرز پی پی ایس سی کی شرط کے باعث مستقل نہیں ہوسکے، آخری بار ان ایجوکیٹرز کو سال 2024 میں ایک سال کیلئے کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی تھی،اب سال 2025 میں کنٹریکٹ میں دوبارہ ایک سال کی توسیع کیلئے کوائف مانگے گئے ہیں،تمام ایجوکیٹرز کو کنٹریکٹ میں توسیع حاصل کرنے کیلئے ایک ہفتے میں کوائف جمع کرانا ہونگے۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات جمع نہ کرانے والے ایجوکیٹرز کو کنٹریکٹ میں توسیع نہیں دی جائے گی۔