14ہزار اساتذہ ، اے ای اوز کی مستقلی ، کمیٹی قائم

سکول ایجوکیشن کے افسران بھی شامل ،کمیٹی تمام کیسز کا بھی جائزہ لے گی
لاہور(کرائم  رپورٹر)14 ہزار اساتذہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی مستقلی کے لیے ایک اور کمیٹی قائم کر دی گئی،محکمہ سکول ایجوکیشن نے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔2018 سے اساتذہ کی مستقلی التوا کا شکار ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی متعدد کمیٹیاں بنائی گئیں۔کمیٹی میں 7 نمائندہ اساتذہ  شامل ہیں ،کمیٹی مستقلی کے لیے تجویز تیار کرکے ڈیپارٹمنٹ کو پیش کرے گی ،کمیٹی میں محکمہ خزانہ ایس این جی اے ڈی سکول ایجوکیشن کے افسران بھی شامل ،کمیٹی مستقلی کے تمام کیسز کا بھی جائزہ لے گی۔