سندھ کے حالات دوسرے صوبوں سے اچھے نہیں:بھٹوجونیئر

 پانی کی کمی اور ماحولیاتی آلودگی بڑا مسئلہ ہے:سیفما میں تقریب سے خطاب 
لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیفما میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے حالات دیگر صوبوں کی نسبت اچھے نہیں ہیں،آبی حیات خصوصاً ڈولفن کی بقا سندھ کے مختلف ساحلی علاقوں میں بڑا مسئلہ ہے،2020 میں پاکستان واپس آنے کے بعد میرے لئے آبی حیات کی بقا بڑا مسئلہ تھا،سندھ میں کینالز پر کام شروع کیا ہوا ہے،اس سلسلے میں سندھ کے مختلف دیہات کا میں نے دورہ کیا۔ انہوں نے کہا سندھ میں پانی کی کمی اور ماحولیاتی آلودگی بڑا مسئلہ ہے، میرے والد مرتضیٰ بھٹو نے ہمیشہ یہ کہا کہ پہلے اپنی زمین کے مسائل سے آگاہی حاصل کرو،امتیاز عالم رہنما سیفما کا کہنا تھا کہ ہم بھٹو خاندان کی تیسری نسل سے مل رہے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو ایک مقبول رہنما تھے،بے نظیر بھٹو اپنے والد سے مختلف تھیں،مگر پاکستان کے طاقتور حلقوں نے بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی تصادم کیا۔