ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں ، مولا بخش چانڈیو

جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا کوئی بھی معاشی بحران حل نہیں ہو سکتا: مرکزی رہنما پی پی
لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں ہیں، میں کسی مکتبہ فکر کے خلاف بھی نفرت کی بات نہیں کرتا،  میں سیاسی کارکن ہوں کبھی خود کو وڈیرہ نہیں سمجھا۔جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا کوئی بھی معاشی بحران حل نہیں ہو سکتا۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے پریس کلب حیدرآبادکے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد کی شامیں محبتوں والی ہیں ایسی شامیں کسی اور ملک میں نہیں، حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب  عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حیدرآباد: میں کسی مکتبہ فکر کے خلاف بھی نفرت کی بات نہیں کرتا، میں سیاسی کارکن ہوں کبھی خود کو وڈیرہ نہیں سمجھا، ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں ہیں،  جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا کوئی بھی معاشی بحران حل نہیں ہو سکتا ، سیاسی بحران ٹلے گا تو معاشی بحران بھی ٹل جائے گا ، موجودہ حالات پر سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہئیں