کیامیں درست کہہ رہا ہوں:امریکی صدر ‘شہبازشریف نے جواب دیا7جہاز‘ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
اسلا م آباد(آئی این پی )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس دوران شہبازشریف اور امریکی صدر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔رپورٹ مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران پیچھے کھڑے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہیں گے ۔ٹرمپ نے شہباز شریف سے کہا میں درست کہہ رہا ہوں ، شہباز شریف امریکی صدر کی بات سن کر مسکرائے اور دھیمی سی آواز میں کہا 7 جہاز۔ لیکن یہ آواز ریکارڈنگ میں محفوظ ہو گئی، جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔