جگہ جگہ ڈاکے چوریاں ، شہری بے بس

نوانکوٹ،ہنجروال،لوہاری گیٹ،راوی روڈ ،مناواں میں لوٹ مار 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا ذرائع کے مطابق نوانکوٹ میں رحمن سے 1لاکھ60ہزار روپے اور دیگر سامان, ہنجروال میں طارق سے1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری گیٹ میں مصطفی سے1 لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔مناواں میں بشارت سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں منصور سے 1لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں اجمل سے1 لاکھ 25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غالب مارکیٹ اور گرین ٹاون سے گاڑیاں جبکہ مغل پورہ ملت پارک اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔