ٹائون شپ اور گوالمنڈی سے گاڑیاں ،فیکٹری ایریا سندر اور ماڈل ٹاون سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہدرہ ٹاون میں نواز سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون۔ نصیر آباد میں منیر سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیضان سے 1 لاکھ 55ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔لیاقت آباد میں خالد سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون,لاری اڈا میں حامد سے 1 لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون،رائے ونڈ میں مختیار سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ٹاون شپ اور گوالمنڈی سے گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا سندر اور ماڈل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔