پتنگ سازی : خام مال سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

گرفتارملزم مال ہری پور سمیت دیگر اضلاع اور صوبوں میں سپلائی کرتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)یکی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سازی کے خام مال سے بھرا ٹرک ملزم سمیت پکڑ لیا پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کرنے والا خام مال ہری پور سمیت دیگر اضلاع اور صوبوں میں سپلائی کرتا تھایکی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سپلائی کو ناکام بنا دیایکی گیٹ پولیس نے ملزم اعجاز کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیاگرفتار ملزم کے ٹرک سے لاکھوں مالیت کے پتنگیں تیار کرنے والے بانس،گڈی پیپر اور لیوی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے ایس ایچ او یکی گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ انسداد پتنگ فروشی و سازی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔