لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس اے اور چوکی سپر ٹاؤن پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر ملزم دلشاد عرف شادا گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدائیت پر پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ڈیفنس اے اور چوکی سپر ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر دلشاد عرف شادا پتنگیں بناتا ہوا رنگے ہاتھوں پتنگیں اور ڈور سمیت گرفتار کرلیا گیااے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کے مطابق ملزم دلشاد سے لاکھوں مالیت کی 85 پتنگیں، 04 چرخیاں، 2 ہزار پتنگیں تیار کرنے والا خام مال اور پتنگیں بنانے والے فرمے برآمد کئے گئے ملزم کا پتنگیں تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلآی دینے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی تمام والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں،ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس اے، چوکی انچارج سپر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،