حکومت کا فارما کمپنیز کے خلاف سخت اقدام،ممنوعہ خام مال سے ادویات سازی پر پابندی

اسلام آباد (آن لائن)  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فارما کمپنیز کو ادویات اور ہیلتھ پراڈکٹس میں ممنوعہ خام مال استعمال سے روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں۔ ڈریپ کی جانب سے پی پی ایم اے، پی پی بی، کیمسٹ و ڈرگسٹس ایسوسی ایشن، صوبائی دفاتر اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو مراسلہ بھیج کر واضح ہدایت کی گئی ہے کہ ای جی (ایتھیلین گلائیکول) اور ڈی ای جی کی ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈریپ نے فارما کمپنیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ پراڈکشن سے قبل گلیسرین، سوربیٹول اور پروپائلین گلائیکول سمیت تمام خام مال کی سخت سکریننگ اور ٹیسٹنگ  یقینی بنائیں