ملک خادم جیلانی سابق ایڈیشنل کمشنر اغوا

 9 سے 10 نقاب پوش دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے، فیملی کو کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی 

ملک خادم جیلانی اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے : اہلیہ کی مدعیت میں اغوا ء کی دفعات کے تحت مقدمہ 
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کیعلاقے میں نامعلوم افرادنے سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد کواغواء کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ ستوکتلہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم جیلانی کو اغواء کرلیاستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملک خادم جیلانی کی اہلیہ کی مدعیت میں اغوا ء کی دفعات کے تحت مقدمہ 10نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ایف آئی آر متن کے مطابق گزشتہ رات 9 سے 10 نقاب پوش دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔مسلح نقاب پوش افراد نے فیملی کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی۔نقاب پوش افراد نے نقدی، موبائل فونز، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔مسلح افراد نے ملک خادم جیلانی کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے ملزمان جاتے ہوئے ہمارے گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی