پاکستان جیسے پرامن ملک میں درندوں کی کوئی جگہ نہیں:سیما جیلانی

 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سنیئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سیماجیلانی نے اسلام آباد میں خدیجہ الکبریٰ امام بارگاہ میں پیش آنے والے خودکش دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیااور اسے انتہائی دل دہلا دینے والا اور سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہاکہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کیخلاف ہے اور معصوم جانوں سے کھیلنے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اس سرزمین پر ایسے درندوں کی کوئی جگہ نہیں۔