احتجاج کیس: فیصل جاوید خان، واثق قیوم، عامر کیانی پر فردجرم عائد

اسلام آ باد(آن لائن)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں  پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا۔مقدمے کے ملزموں میں فیصل جاوید خان، واثق قیوم، عامر کیانی ودیگر نامزد ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جب کہ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ہر جگہ یہ کہا جاتا ہے کہ مقدمات درج ہوگئے، ٹرائل نہیں ہورہا۔ یہ آپ لوگ ہی کہتے ہیں یا تو کہہ دیں کہ مقدمات کا ٹرائل نہ ہو۔