جنوبی کوریا کے صدر نے بغاوت کے الزامات مسترد کر دئیے

    سئیول (آئی این پی )ملک میں چند گھنٹوں کا مارشل لاء لگانے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بغاوت کے الزامات کو مسترد کردیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق صدر یون سک یول کے وکلاء کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول جنھیں ملکی پارلیمنٹ کی جانب سے مواخذے کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اختیارات کے استعمال سے معطل کر دیا گیا ہے، بغاوت کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں لیکن وہ تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں۔وکیل نے مزید کہا کہ صدر اپنا موقف واضح اور منصفانہ طور پر عدالت میں پیش کریں گے۔ ہمیں یقین نہیں کہ مواخذے کی سماعت عوام کے لیے کھلے گی یا نہیں، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو صدر یہی کرنے کا ارادہ رکھتے۔