پی پی اہم اتحادی، حکومتی معاملات میں اعتماد میں لیا جاتا ہے ، سینیٹ الیکشن میں تاخیر سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیے کہ وفاق پر حملے کریں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔اپنے ایک بیان سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ پی پی اہم اتحادی ہے انہیں تمام حکومتی معاملات میں اعتماد میں لیا جاتا ہے۔افنان اللہ کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ سینیٹ الیکشن میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، جے یو آئی اور دیگر تمام جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں تاخیر سے پی ٹی آئی کو ہی نقصان ہوگا۔ لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا، اب سپریم کورٹ کا نہیں مان رہے، پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیے کہ وفاق پر حملے کریں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال میں پی ٹی آئی نے ہر طرح کا احتجاج کرلیا مگر کچھ نہ ملا، اب بھی کرکے دیکھ لیں، مریم نواز کی حکومتی کارکردگی کا اثر کے پی میں بھی آرہا ہے، 50 فیصد لوگوں نے سراہا ہے۔افنان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے خدشات کو دور کرکے ساتھ لیکر چلیں گے، امید ہے پنجاب میں 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے گا۔