نئے سال میں ہم مل کر کام کرنے اور مزید روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے تیار ہیں: جیانگ زیڈونگ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی میں مزید ہم آہنگی کا عمل جاری رکھے گا تاکہ باہمی سودمند تعاون مزید گہرا کیا جاسکے۔سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں چینی نئے سال کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چینی ایک ساتھ یہ جشن مناتے ہیں، یہ تعاون سی پیک کے جدید ورڑن کو بھی فروغ دے گا اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید قریبی چین۔ پاکستان کمیونٹی کے تعلقات میں تیزی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے اور غیر سی پیک منصوبے دونوں تجارتی تعاون کے منصوبے اور ترقیاتی تعاون کے منصوبے نہ صرف پاک۔چین تعاون کی پختگی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ یہ چین اور پاکستان کے مابین ہمہ جہت عملی تعاون کی وسعت کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ چین کی معیشت نے اپنے اہم متوقع اہداف اور مواقع کو آسانی سے حاصل کرلیا ہے، معیشت کے حجم میں اضافہ ہوا ہے، ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے اور نئی رفتار سے چلایا گیا ہے۔