پاکستان چین کی زرعی جدت سے فائدہ اٹھائے گا:رانا تنویر حسین

پاکستان چین کی زرعی جدیدیت کے عمل کو اپنانا چاہتا ہے،پاکستان ان تبدیلی لانے والے منصوبوں کو ترجیح دے گا
 روم(یواین پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چین کی زرعی جدت سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چین کی زرعی جدیدیت کے عمل کو اپنانا چاہتا ہے،پاکستان ان تبدیلی لانے والے منصوبوں کو ترجیح دے گا۔گوادر پرو کے مطابق اور ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر کو دونگیو کے درمیان ایف اے او ہیڈکوارٹرز روم میں اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی جس کے دوران پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر چین کے زرعی ترقیاتی ماڈلز کو اجاگر کیا۔ایک گھنٹے پر مشتمل جامع دوطرفہ گفتگو میں وزیر نے 179ویں ایف اے او کونسل میں اپنی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا