پاکستان کی زرعی مصنوعات ایران کیلئے کم لاگت کا موثر ذریعہ : رانا تنویر حسین

پاکستان خطے میں پائیدار زرعی ترقی اور غذائی استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے
 وفاقی وزیر سے سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال 
 اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ،ملاقات میں زرعی تعاون، غذائی تحفظ اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر کو تہران میں ہونے والی ای سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی، ایران کی وزارت زراعت نے بھی پاکستانی وفد کو دورہ ایران کی دعوت دی۔اس موقع پررانا تنویر نے کہا  کہ  ایران کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی زرعی مصنوعات ایران کیلئے کم لاگت کا موثر  ذریعہ ہیں