وزارت مذہبی امورکی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کریں گے:فوکل پرسن غلام مصطفی ملک

اسلام آباد (آن لائن)وزارت مذہبی امور و بین المذایب ہم آہنگی کے فوکل پرسن غلام مصطفی ملک نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام کو بہترین سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہے، چودھری سالک حسین کی بطور وفاقی وزیر ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ انکی وزارت کے اقدامات سے حجاج کرام بہترین سہولیات حاصل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں صوبائی سینئر نائب صدر کنور ارشد علی خان، ملک کامران اور دیگر شریک تھے۔