فرانس میں پاکستان اور پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد

سب سے پہلے پاکستان، ہر حالات میں فوج کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں :شرکاء کا عزم
پیرس(آئی این پی)فرانس کے دارلحکومت پیرس میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام یورپین یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور پاکستانی کمیونٹی فرانس نے کیا۔ریلی میں قومی پرچم تھامے ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی، سول نافرمانی نامنظور، ترسیلات زر بڑھا اور ملک بچا کے فلک شگاف نعروں سے پیرس کی فضا گونج اٹھی۔شرکا کی جانب سے سب سے پہلے پاکستان، ہر حالات میں ڈٹ کر کھڑے ہیں پاک فوج کے ساتھ کا اعادہ کیا گیا۔