دالبندین میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

کوئٹہ(آن لائن)دالبندین میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ، شرکاء نے 200 فٹ طویل قومی پرچم اٹھائے رکھا اور پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے، شرکاء کا بھرپور حب الوطنی اور وطن سے لگائو کا مظاہرہ ۔ دالبندین شہر میں پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا ، جس کا مقصد پاکستان اور اس کے اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا، ریلی میں 500 سے 3000 افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جبکہ 800 سے 1000 گاڑیاں اور 180 سے 200 موٹر سائیکلیں بھی ریلی کا حصہ بنیں، شرکاء نے 200 فٹ طویل قومی پرچم اٹھائے رکھا اور پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے۔