وزیر اعظم سے سعد رفیق،رانا مشہود اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں

    لاہور(یواین پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو،عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے بھی ملاقات کی جس میںمتعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔