کچھ عرصہ کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں کراچی کے تاجر خوشامدیوں سے بیان دلائے جارہے ہیں ترجمان سندھ حکومت

 وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیںکراچی میں اجلاس کے دوران احسن اقبال سے تاجروں نے مطالبہ کیا‘وفاقی وزیر نے  تبصرہ نہ کیا‘مسکرادیئے
ناعاقبت اندیش دوستوں سے گزارش ہے  جمہوریت شطرنج نہیں ہے جو مہرے کو اْٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا جائے:ترجمان سعدیہ جاوید

 کراچی  (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔اجلاس کے دوران احسن اقبال کراچی کے تاجر رہنمائوں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرادیئے لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر اور تاجروں کی اجلاس کے دوران ہونے والی گفتگو میں تمام شرکا نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔تاجروں نے احسن اقبال سے کہا کہ کچھ عرصے کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔دریں اثناء ‘سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کراچی کے تاجروں کے مریم نواز کو سندھ کا انتظام دینے کے مطالبے پر کہا  ہے خوشامدیوں سے رٹا لگوائی بات کہلوانے سے زمینی حقائق نہیں بدلے جاسکتے۔ ایک چاپلوس کی بات کو باشعور، باوقار تاجر برادری کا بیانیہ کہنا بد دیانتی ہے۔ کوئی سنجیدہ سیاستدان اور ذمے دار وزیر اپنے سامنے فضول بات برداشت نہیں کرتا۔ مخصوص تاجر ٹولا سازش کے تحت سندھ کے لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے، تاجروں کا مخصوص ٹولہ مختلف فورمز پر بزنس کے علاوہ ہر چیز پر بات کرتا ہے۔  ناعاقبت اندیش دوستوں سے گزارش ہے کہ جمہوریت شطرنج نہیں ہے کہ مہرے کو اْٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا جائے، عوام کے منتخب نمائند