پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلئے تیار

نویں   بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی:آئی ایس پی آر
  راولپنڈی(آئی این پی )پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(  آئی ایس پی آر)  کے مطابق 9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی، نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں ہونا خاص بات ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔ مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے، مشق میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں، سپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔4 ہزار سے زائد افراد کی اس عالمی بحری مشق اور ڈائیلاگ میں شرکت کی وجہ سے یہ اس خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی سرگرمی ہوگی