کراچی (آئی این پی )کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں نویں کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 25 کا اختتام ہوگیا، امن مشق کے آخری روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشقوں کا جائزہ لیا۔ نویں کثیرالقومی میری ٹائم مشق امن 25 کے اختتامی روز آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دنیا بھر سے آئے بحری جنگی جہازوں کی جانب سے بحیرہ عرب میں سلامی بھی پیش کی گئی۔ہیلی کاپٹرز نے دوران سیلنگ جہاز پر پیشہ ورانہ طریقے سے لینڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا، کثیر القومی امن مشقوں میں جنگی طیاروں نے مہمان خصوصی آرمی چیف سمیت دیگر شرکا کو سلامی پیش کی۔