لاہور: مدینہ کالونی میں گھر میں آگ، نوجوان پر شبہ

لاہور: مدینہ کالونی میں گھر میں آگ، نوجوان پر شبہ

لاہور کے علاقے مدینہ کالونی، والٹن کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فائر اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عامر اقبال نامی نوجوان پر مبینہ طور پر گھر کو آگ لگانے کا شبہ ہے۔ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور واقعے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی حادثے یا آگ کے واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی جائے تاکہ نقصان کم سے کم ہو سکے۔