سیالکوٹ اسپتال سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

سیالکوٹ اسپتال سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

ویب ڈیسک:سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال کے آپریشن تھیٹر سے ایک نوجوان لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

 پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجوا دیا ہے۔پولیس کے مطابق، لڑکی کی عمر تقریباً 22 سے 23 سال کے درمیان ہے اور اس کی لاش 3 سے 4 دن پرانی لگتی ہے۔ برہنہ لاش کے ملنے کے بعد اسپتال انتظامیہ کے بارے میں کئی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ لڑکی کون تھی، اس کا قتل کس نے کیا اور یہ واقعہ کس طرح پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دیا ہے، اور پرنسپل، ایم ایس، دیگر افسران اور عملہ اپنے دفاتر سے غائب ہیں، جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ اسپتال انتظامیہ واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔