سرگودھا میں مبینہ طور پر شراب نوشی سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد، متاثرہ نوجوان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق، واقعے کے دوران ایک دوست نے متاثرہ نوجوان کے ساتھ بدفعلی بھی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چک شمالی 37 میں 10 دن قبل پیش آنے والے اس واقعے کو چھپایا گیا تھا، اور مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر لڑکے کی تدفین بھی کی گئی تھی، تاہم اب مقدمہ درج کیا گیا ہے۔