گلستان کالونی میں نوجوان کی خودکشی، گھریلو جھگڑے کا شبہ

گلستان کالونی میں نوجوان کی خودکشی، گھریلو جھگڑے کا شبہ

فیکٹری ایریا کے علاقے گلستان کالونی میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 27 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

 پولیس کے مطابق، نوجوان کا نام حمزہ بٹ ولد طارق محمود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول نے اپنے کمرے میں موجود پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔ایدھی کے ترجمان کے مطابق، اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی ادارے اس واقعہ کی تفصیلی تفتیش شروع کر چکے ہیں۔ انہوں نے شوائد جمع کرنا اور حقائق واضح کرنے کے لیے تفتیشی عمل جاری رکھا ہے۔یہ واقعہ معاشرتی اور نفسیاتی مسائل کی جانب بھی توجہ دلاتا ہے، اور اہل خانہ و علاقہ مکینوں میں غم اور غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مزید تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔