پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت، کاکڑ قبیلے نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا

پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت، کاکڑ قبیلے نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا

ویب ڈیسک: افغان طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر دیا ہے۔

عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہماری سرزمین کی طرف میلی آنکھ نہ اٹھائے — وہ وطن کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔قبیلے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ مٹی ان کے لیے ماں جیسی ہے اور وہ کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کے اشارے کے منتظر ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوراً آپریشن میں حصہ لے سکیں۔عماٸدین نے حکومتِ پاکستان سے بھی درخواست کی کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی شمولیت کی اجازت دی جائے، تاکہ ضلع اور سرحدی علاقوں کی حفاظت میں مقامی قوتوں کا موثر کردار یقینی بنایا جا سکے۔قبیلے کے اس اعلان کو سیکیورٹی حلقوں میں ایک مستحکم عوامی تائید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ فوجی رہنماؤں سے باہمی رابطے اور صورتِ حال پر مزید تبادلہ خیال کا امکان ہے۔