ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کی مؤثر کارروائی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
خواجہ آصف نے معروف شاعر فیض احمد فیض کے شعر کا مصرعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا"۔انہوں نے اپنے پیغام میں "اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد" کے الفاظ بھی تحریر کیے اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا جوانمردی سے جواب دیا۔