پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے

پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے

گزشتہ رات باجوڑ کے سرحدی علاقوں لغڑئی اور گرد و نواح میں افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر خار اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس دوران مارٹر گولے گرنے سے ایک مقامی مسجد کی چھت اور دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں بھرپور اور مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں طالبان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ سیکیورٹی فورسز کے جاری کامیاب آپریشن ضرب للحق کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے شروع کر دیے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج سرحدی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ جارحیت یا خلاف ورزی کے جواب کے لیے دفاعی اقدامات جاری ہیں۔