پاک فوج نے مہمند میں بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج ہلاک کر دیے۔
افغان طالبان کی جانب سے فتنۃ الخوارج کی مدد سے مہمند میں بڑی تشکیل بھیجنے کی کوشش کی گئی، جسے پاک فوج نے ناکام بنایا۔کارروائی کا مقصد ترکمان زئی کے سرحدی علاقے سے دہشتگردی پھیلانا تھا، تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور مزید خوارج کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔یہ کارروائی افغان طالبان کو فتنۃ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کرنے اور سرحدی علاقے میں امن قائم رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔پاک فوج نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی یا داخلی دہشتگردانہ کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔