خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سینٹرل زلزلہ مانیٹرنگ رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پٹن کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر فاصلے پر تھا اور زیر زمین اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ صبح 7 بج کر 17 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مقامی لوگ اور کاروباری حضرات خوف کے باعث عارضی طور پر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے معمول کی بات ہیں، لیکن شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی صوبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن سے لوگوں میں عارضی خوف و ہراس پیدا ہوا تھا۔