پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ کے افغانستان میں حملے،27چوکیاں تباہ ،9پر قبضہ،ہلاکتوں میں اضافے کا امکان

آپریشن غضب للحق133طالبان ہلاک
کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان رجیم کے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی جاری 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان افغان طالبان رجیم کیخلاف پاک افواج کا آپریش غضب للحق، 133 طالبان ہلاک، ٹینک، توپ خانے، چوکیاں اوربکتر بند گاڑیاں تباہ،پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو تباہ کردیاگیا۔پاک افغان سرحد پر مہمند میں گرسال سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹیں تباہ کردیں، 3 طالبان ہلاک کردیے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں تباہ کیں۔ افغان صوبے پکتیکا کی پوسٹ پرقبضہ کرلیا۔ پاک فوج کی کارروائی پر افغان طالبان پوسٹ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے کرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے اور مزید8 طالبان جنگجو ہلاک کردیے۔ نیانگوراڈہ میں بھی ایک افغان پوسٹ کو تباہ کردیا گیا۔ اب تک 133 افغان طالبان ہلاک جبکہ200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نیکواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیے گئے، ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی جارحیت کیخلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طورپر تیار ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے2جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے شروع کر دیے جس میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے فائر کئے گئے گولے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گرد و نواح میں گرے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں مارٹر گولے گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے جس میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو خار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت میں مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان نے باجوڑ میں مسجد کو نشانہ بنایا ،افغان طالبان کی شیلنگ سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے متاثرہوئے۔پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو فتح کر لیا اور افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا۔پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے کہا کہ افغان طالبان سن لو ہم تمہیں بھرپور جواب دے کر دکھائیں گے کہ تم کس سے ٹکرائے ہو، افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا ہے، اسی طرح ہم آئیں گے اور کابل کو بھی فتح کر لیں گے پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ تم نے ہم سے کیسے پنگا لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 3افغانی بٹالین اورسیکٹرہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کردیے گئے۔ موثر جوابی کارروائی کے دوران 30سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ کردیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، افواج کاعزم ہے ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔وزیراعظم نے کہا فیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کابل ، پکتیا اور قندھار میں فوجی اہداف پر حملوں میں مزید اموات ہوسکتی ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی 27 چوکیاں تباہ اور 9 چوکیاں قبضے میں لے لیں ، جوابی کارروائی کے دوران دو کور ہیڈکوارٹرز ، 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز ، 2 اسلحہ ڈپو تباہ کردیے گئے ، ایک لاجسٹکس بیس ، 3 بٹالین ہیڈکوارٹرز ، 2 سیکٹر ہیڈکوارٹرز ، 80 سے زائد ٹینک ، توپ خانہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی۔عطاتارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مضبوط جواب دیا، مسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع یقینی بنایا، پاکستانی ردعمل سے افغان طالبان بے یقینی کا شکار ہوگئی، مربوط اور مؤثر کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا سہارا لیا گیا، بین الاقوامی چینل کو بھی فیک خبرحذف کرناپڑی۔وزیرِ اطلاعات عطاتارڑ نے واضح کردیا کہ کسی بھی جارحیت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری کوشش رہی ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت جس کے پاس فوج ، طیارے اور ہتھیار بھی تھے اس کی کیا حالت ہوئی ، پاکستان کے بازار اور مساجد میں بم دھماکے بالکل بھی برداشت نہیں ہوسکتے۔طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے امن کے لیے کسی بھی حد تک جائیگا، افغانستان کو ہر صورت ایک پرامن ہمسایہ بننا ہوگا، چین سے لیکر امریکا تک پوری دنیا کو افغانستان سے یہ شکایت ہے۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کردیا کہ جنگ افغانستان نے شروع کی ہے لیکن اس کا اختتام پاکستان کرے گا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ افغانستان نے آج دوبارہ پاکستان پرحملے کیے۔ امریکاکو سوچنا ہوگا، ان کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان ایکشن نہیں لیں گے تو پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا، پہلے بھی جارحیت کرنے پرافغاسنتان کو منہ کی کھانی پڑی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کے بزدلانہ حملیکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوارج، ان کیہینڈلرز اور سپورٹرز پہلیبھی ذلیل ہوئے اب بھی ذلیل ہوں گے، سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کو منہ توڑجواب دیا، سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نیدشمن کا غرور خاک میں ملادیا، پاکستان کی مٹی کاایک ایک ذرہ بنیان مرصوص بن کر لڑیگا، پاکستان کی جغرافیائی حدود ہماری ریڈلائنز ہیں جوکراس کریگا ذلیل ورسوا ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے قوم متحد ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وطنِ عزیز کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع ہمارا قومی فریضہ ہے، سکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔