ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: بھارت کی زمبابوے کو بڑی شکست، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: بھارت کی زمبابوے کو بڑی شکست، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

بھارت نے اہم میچ میں زمبابوے کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔

چنئی میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 1 کے اہم میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔بھارت کی جانب سے تمام بیٹرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ابھیشک شرما نے 55 رنز بنائے جبکہ  ہاردیک پانڈیا 50 اور تلک ورما نے 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ ایشان کشن 38، کپتان سوریا کمار یادیو ن نے 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز اسکور کیے۔زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا، ماپوسا، موزاربانی اور اینگوارا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم دباؤ کا شکار رہی، تاہم اوپنر برائن بینیٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سکندر رضا نے 31 جبکہ مرومانی نے 20 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ ن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شوم ڈوبے، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔ بھارت اپنا اگلا اہم میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا، جس کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔