صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی کے مزید اہلکار برطرف

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے کام کرنے والے مزید اہلکاروں کو فارغ کر دیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے نے معاملے سے واقفیت رکھنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار ان اہلکاروں کو فارغ کیا گیا ہے جنہوں نے ریپبلکن کی چھپائی گئی خفیہ دستاویزات کی تحقیقات میں حصہ لیا تھا