سرینگر (آئی این پی )بھارتی حکومت کی ایک اور بوکھلاہٹ کا مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب مقبوضہ کشمیر میں تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کے "جرم" میں فوراً ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا نے اس معاملے کو "قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر خوف و نفرت کا ماحول پیدا کیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق کانسٹیبل/جی ڈی منیر احمد نے 24 مئی 2024 کو پاکستانی شہری مینل خان سے واٹس ایپ ویڈیو کال پر نکاح کیا۔ دلہن کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ منیر احمد کا تعلق سی آر پی ایف کی 41 ویں بٹالین سے تھا اور وہ اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات تھے۔