تاجر سیٹھ جمعہ لال رتھیا نے مبینہ طور پر برطانوی حکومت کو 35 ہزار روپے بطور قرض دیئے تھے
نئی دہلی (آئی این پی)100 سال قبل انگریز سرکار کو قرضہ دینے والے خاندان نے برطانیہ پر مقدمہ دائر کردیا۔یہ خاندان اب بھی بھوپال، اندور اور سہور میں جائدادوں کا مالک ہے اور رئیل اسٹیٹ سمیت کئی بزنسز سے وابستہ ہے۔یہ واقعہ ہے 1917 کا، جب دنیا پہلی جنگِ عظیم کی لپیٹ میں تھی۔ اسی دوران سہور کے معروف تاجر سیٹھ جمعہ لال رتھیا نے مبینہ طور پر برطانوی حکومت کو 35 ہزار روپے بطور قرض دیے تھے